ETV Bharat / state

دہلی تشدد: پرینکا نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی - کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی کی خبر

شمال مشرقی دہلی میں سی اے اے پر ہونے والے تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اس دوران کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد میں ملوث نہ ہوں۔

پرینکا نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی
پرینکا نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 8:04 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:18 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں دہلی کے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ تشدد میں ملوث نہ ہوں، احتیاط برتیں اور امن برقرار رکھیں'۔

پرینکا نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی

پرینکا گاندھی جو ریاست اترپردیش کے مشرقی یوپی سے کانگریس کے جنرل سکریٹری ہیں، انہوں نے کہا کہ 'اترپردیش میں پارٹی کارکنان سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے علاقے میں تشدد پھیلتا ہے تو امن قائم رکھیں'۔

اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے آدھی رات کو سماعت میں دہلی پولیس کو ہدایت جاری کی تھی کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد سے متاثرہ زخمیوں کے علاج کو یقینی بنائے اور محفوظ راستوں کا انتظام کریں۔

اس تشدد میں دہلی پولیس ہیڈ کانسٹیبل رتن لال، شمال مشرقی دہلی میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ روز سے ہی پولیس نے شمال مشرقی دہلی سے غازی آباد جانے والی تمام سڑکوں کو بیریکیڈز لگا کر سیل کر دیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.