ETV Bharat / state

دہلی تشدد: ہلاکتوں کی تعداد 42، 200 زخمی - فساد زدہ علاقوں میں مناسب تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کرنے کے بعد حالات قابو میں

شمال مشرقی دہلی میں تین دنوں تک جاری تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

دہلی تشدد: ہلاکتوں کی تعداد 38، 200 زخمی

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 11:29 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:26 PM IST

اطلاعات کے مطابق گرو تیغ بہادر ہسپتال میں 34 افراد جبکہ لوک نائیک جے پرکاش نارائن ہسپتال میں تین جبکہ ایک شخص کی جگ پرویش چند اسپتال میں موت ہوئی ہے۔

اس علاقے میں تین دنوں تک ہونے والے پرتشدد واقعات میں تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

فی الحال حالات قابو میں ہیں اور تفتیش کے لیےکرائم برانچ کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)تشکیل دی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے افسر رابطہ عامہ(پی آر او) مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ 'فساد زدہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کرنے کے بعد حالات قابو میں ہیں، انہوں نے کہا کہ اب تک 48 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور حقائق کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد مزید معاملات درج کیے جائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے اور اب تک 106 افراد کی گرفتاری ہو چکی ہےتا ہم علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مستعدی کے ساتھ احتیاط برتی جا رہی ہے۔'

دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر ایس این شریواستو نے فساد سے متاثر چاند باغ اور کھجوری خاص علاقے کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر مقامی افراد نے ان کے سامنے سلامتی اور امن سے متعلق بہت سے مطالبات رکھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.