یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی اردو اکادمی کے ذریعے منعقد کیے جانے والا مشاعرہ سنہ 1982 سے تاحال تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہا تھا۔ تاہم رواں برس اس مشاعرے کے انعقاد پر خطرہ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔Republic Day Mushaira 2022دراصل دہلی اردو اکادمی کا سالانہ جشن جمہوریہ مشاعرہ سال 2022 شاید منعقد نہ ہو پائے اس کے پیچھے کورونا کے بڑھتے کیسز کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ ۔ Due to Corona Republic Day Mushaira 2022 not Organized
- مزید پڑھیں: Mask Prices Rise with Corona in Delhi: دہلی میں کورونا کے ساتھ ہی ماسک کی قیمتوں میں اضافہ
اردو اکادمی کا جشن جمہوریہ مشاعرہ ایک روایتی مشاعرہ ہے جس کی اپنی تاریخ رہی ہے۔ گزشتہ 40 برسوں کے درمیان کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مشاعرہ منعقد نہ ہو، ہاں یہ ضرور ہوا ہے کہ مشاعرہ لال قلعے کے بجائے کہیں اور کردیا گیا ہو، مگر ایسا نہیں ہوا کہ مشاعرہ ملتوی کیا گیا ہو۔