دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے پانی کی نکاسی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
بارش کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کا کام فوری شروع نہیں کیے جانے کی وجہ ہسے شہریوں کو سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کئی مقامات پر بارش کے پانی کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔جبکہ بارش کی پشگوئی کی جاچکی تھی۔پھر بھی سیویج اورپانی کی نکاسی کے نظام کو درست نہیں کیا گیا۔
بارش سے کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات پیش آئی۔ جس کی وجہ سے دفاتر اور اپنے کاموں پر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پرا۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سیوریج کے نظام کو فوری طور پر درست کیا جائے۔