ETV Bharat / state

آصف اقبال تنہا کو امتحان کے لیے عبوری ضمانت ملی

دہلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ برس ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے الزام میں گرفتار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا کی دو ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

آصف اقبال تنہا کو امتحان کے لیے عبوری ضمانت ملی
آصف اقبال تنہا کو امتحان کے لیے عبوری ضمانت ملی
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 1:09 PM IST

دہلی ہائی کورٹ کے دو ججوں کے بینچ نے کہا کہ آصف اقبال تنہا کو اپنا بی اے (آنرز) فارسی مکمل کرنے کے لیے تین ضمنی امتحانات میں حاضر ہونا ضروری ہے، لہٰذا انہیں 13 جون کی صبح کو حراستی ضمانت پر رہا کیا جائے۔ انہیں 26 جون کی شام کو واپس جیل لایا جائے گا۔ اس طرح دہلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ برس ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے الزام میں گرفتار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا کی دو ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

آصف کو یہ راحت 15 جون سے ہونے والے امتحان کے پیش نظر دی گئی ہے۔ جس میں وہ دہلی کے ایک ہوٹل میں دو ہفتوں تک مطالعہ کرنے اور امتحان میں بیٹھنے کے لیے قیام کریں گے۔

جسٹس سدھارتھ مرڈول اور جسٹس انوپ جیرام بھمبھانی کی بینچ نے مشاہدہ کیا کہ آصف کو بی اے (آنرز) (فارسی) مکمل کرنے کے لیے تین ضمنی امتحانات میں شرکت کرنا ضروری ہے اور اس وجہ سے انہیں 13 جون کی صبح سے 26 جون کی شام تک حراستی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

اس دوران تنہا جیل کے دو سکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں کالکاجی کے ایک ہوٹل میں قیام کریں گے۔ اس عرصے کے دوران سارا خرچ آصف اقبال برداشت کریں گے، جس کے لیے انہوں نے اپنی رضامندی دے دی ہے۔

عدالت نے کہا کہ عبوری ضمانت کے دوران درخواست گزار اپنے کنبہ کے ممبران، دوستوں، ہم جماعت یا کسی دوسرے شخص سے ملاقات کرنے کے لئے فون نہیں کرے گا۔ چونکہ یہ امتحان آن لائن لیا جائے گا لہٰذا عدالت نے تنہا سے لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ اور عام موبائل فون کے انتظامات کرنے کو کہا ہے۔ پولیس افسران پہلے ان کی تفتیش کریں گے تب ہی یہ اشیاء تنہا کے حوالے کی جائیں گی۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ تنہا روزانہ دس منٹ تک فون پر اپنے اہل خانہ یا وکیل سے بات کر سکیں گے۔ اس مدت کو جیل کی سزا میں شامل سمجھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آصف اقبال تنہا کو گزشتہ سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر دہلی تشدد کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ 24 فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کے حامیوں اور مخالفین کے مابین تشدد شروع ہوا جس نے فرقہ وارانہ شکل اختیار کرلی تھی۔ اس تشدد میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.