ETV Bharat / state

'اپنوں کو کھونے کا درد کوئی نہیں سمجھ سکتا' - Gokalpuri riots

دہلی فساد کے دوران فسادیوں نے محمد عامر اور محمد ہاشم کو ہلاک کردیا جس کی وجہ سے ان کا خاندان اب مجسمہ غم بنا ہوا ہے۔

Delhi Riots: Brothers killed in riot-hit Gokalpuri, bodies fished out of drain
دہلی فساد: عامر اور ہاشم کو مارکر لاشیں نالے میں پھینک دی گئی
author img

By

Published : Mar 1, 2020, 12:31 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:23 AM IST

اپنے بڑے بھائی شیرالدین کے انتباہ کے باوجود 28 سالہ عامر اور 19 سالہ ہاشم اپنے خاندان سے ملنے غازی آباد سے فساد زدہ گوکلپوری پہنچے تھے اور دوسرے دن خاندان والوں نے ان کی لاشیں لینے جی ٹی بی ہسپتال پہنچے جبکہ فسادیوں نے عامر اور ہاشم کو مار کر انکی لاشوں کو نالے میں پھینک دیا گیا تھا۔

دہلی فساد: عامر اور ہاشم کو مارکر لاشیں نالے میں پھینک دی گئی

مہلوکین کے بھائی اکرم نے بتایا کہ عامر نے شیرالدین کو فون کرکے غازی آباد سے گوکلپوری آنے کی اطلاع دی جس کے بعد شیرالدین نے انہیں فساد زدہ علاقہ میں نہ آنے کے لیے کہا تھا۔

ہلاک شدہ نوجوانوں کے والد نے کہا کہ اپنوں کو کھونے کا درد کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

پیشہ سے ڈرائیور عامر نے انتباہ کے باوجود گھر آنے کی ضد کی اور کہا کہ وہ علاقہ کو بخوبی جانتا ہے اور وہ بحفاظت گھر تک پہنچ جائے گا لیکن یہ بات چیت اس کی آخری بات چیت ثابت ہوئی اور اب اس کے گھر والے ان کی آواز کبھی بھی نہیں سن سکیں گے۔

ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد عامر اور ہاشم صبح تک گھر نہیں پہنچے تھے جبکہ رات بھر فون پر ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ بعدازاں صبح میں ان کی گمشدگی کی شکایت دیالپور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ تصاویر کو دیکھنے کے بعد پولیس نے ان دونوں کی لاشیں مردہ خانہ میں ہونے کی خاندان کو اطلاع دی جس کے بعد خاندان جی ٹی بی ہسپتال پہنچا اور عامر، ہاشم کی لاشیں دیکھ کر صدمہ سے دوچار ہوگیا۔

عامر اور ہاشم کو ہلاک کرنے کے بعد فسادیوں نے ان کی لاشوں کو گنگاوہار اور گوکلپوری کے درمیان واقع نالے میں پھینک دیا تھا۔ خاندان کے مطابق لاشوں کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا جس کے عد لاشوں کو ورثہ کے حوالہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.