ETV Bharat / state

دہلی فسادات: دکانوں میں آتشزدگی اور لوٹ کے معاملے میں 10 ملزمین بری

دہلی کی کڑکڑ ڈوما کورٹ نے دہلی تشدد کے دوران برجپوری میں دکانوں کو آگ لگانے اور لوٹنے کے معاملے میں 10 ملزمین کو بری کردیا ہے۔

دہلی فسادات: دکانوں میں آتشزدگی اور لوٹ کے معاملے میں 10 ملزمین بری
دہلی فسادات: دکانوں میں آتشزدگی اور لوٹ کے معاملے میں 10 ملزمین بری
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:39 PM IST

دہلی فسادات کے معاملے میں بدھ کے روز کڑکڑ ڈوما کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے آتشزدگی اور لوٹ کے معاملے میں 10 ملزمین کو بری کردیا ہے۔ اس معاملے میں تین شکایت کنندہ نے شکایت درج کرایا تھا، جس میں ایک شکایت کنندہ برج پال نے شکایت کی تھی کہ برجپوری روڈ پر اس کی کرائے کی دکان کو 25 فروری 2020 کو فسادیوں کے ایک ہجوم نے لوٹ لیا تھا۔

وہیں دوسرے شکایت کنندہ دیوان سنگھ نے بتایا تھا کہ 24 فروری 2020 کو ان کی دو دکانیں لوٹ لی گئی تھی۔

عدالت نے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 24 فروری 2020 اور 25 فروری 2020 کے واقعات کو اکٹھا نہیں کیا جاسکتا ہے، جب تک کہ یہ ثابت نہ ہوجاتا کہ دونوں معاملے میں ملزم ایک ہی تھے۔

مزید پڑھیں:دہلی فسادات: 10 مسلم افراد کے خلاف آتشزدگی کا الزام خارج

عدالت نے آتشزدگی اور لوٹ کے الزامات میں آج 10 ملزمین کو بری کیا ہے جن میں محمد شاہنواز، محمد شعیب، شاہ رخ، راشد عرف راجہ، آزاد، اشرف علی، پرویز، محمد فیصل، راشد عرف مونو اور محمد طاہر شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.