ETV Bharat / state

'دہلی جرائم کا گڑھ بن چکا' - save the cellphone from the snatchers

دہلی میں خاتون صحافی سے لٹیروں نے موبائل چھینا اور اس دوران چلتے ہوئے آٹو رکشہ سے باہر گرنے کے بعد صحافی زخمی ہوگئی جس پر سواتی مالیوال نے دہلی پولیس سے مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کو کہا۔

دہلی پولیس مجرموں کو جلد گرفتار کرے: سواتی مالیوال
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 3:09 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:00 PM IST

دار الحکومت دہلی میں ان دنوں دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کافی سرگرم ہیں۔ سواتی مالیوال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہلی پولیس مجرموں کو جلد گرفتار کرے اور ان کو سخت سے سخت سزا دے تاکہ ایسا واقعہ پھر دوبارہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ کی حالت بہت خراب ہے اور اس کو بہت زیادہ چوٹیں آئی ہیں اور دہلی پولیس کو چاہئے کہ وہ مجرموں کو گرفتار کرے تاکہ متاثرہ کو انصاف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی خواتین کمیشن دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرے گی کہ ابھی تک مجرموں کو کیوں نہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کرے اور سخت سے سخت سزا دے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو جرائم بڑھ رہے ہیں دہلی پولیس کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔ اگر پولیس ٹھیک سے کام کرنے لگ جائے تو اس طرح کے واقعات ہو ہی نہیں سکتا۔
بتا دیں کہ اتوار کی شام کو جنوبی دہلی کے سی آر پارک میں دو موبائل لٹیروں سے اپنے موبائل فون کی حفاظت کی کوشش میں خاتون صحافی زخمی ہوگئی۔ دونوں لٹیرے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے ساتھ کام کرنے والی 26 سالہ صحافی جویمالا باغچی کی جبڑے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور سیل فون کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے چلتے ہوئے آٹو رکشہ سے باہر گرنے کے بعد اس کے چہرے، کہنی اور دیگر مقامات پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.