ETV Bharat / state

جے این یو تشدد: پولیس نے مقدمہ درج کیا

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابر متی گرلز ہاسٹل میں ہوئے تشدد کے بعد ماحول گرم ہو گیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر دہلی پولیس اب حرکت میں آئی ہے۔

دہلی پولیس نے کہا جلد درج کریں گے ایف آئی آر

author img

By

Published : Jan 6, 2020, 9:57 AM IST

Updated : Jan 6, 2020, 10:37 AM IST

دہلی پولیس نے جے این یو میں طلبا اور اساتذہ پر ہوئے تشدد کے واقعے میں پہلا مقدمہ درج کیا ہے۔

جے این یو میں ہوئے تشدد معاملے میں دہلی پولیس کا بیان آیا تھا۔ جس میں دہلی پولیس نے کہا تھا کہ 'جے این یو میں ہوئے تشدد کو لے کر ہمارے پاس کئی شکایات آئی ہیں۔ ہم جلد ہی ایف آئی آر درج کریں گے۔'

ٹویٹ
ٹویٹ

غورطلب ہے کہ جے این یو میں گزشتہ روز کچھ نقاب پوش غنڈوں نے ہاسٹل میں گھس کر طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی جس میں سے 20 طلبا کو ایمس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جے این یو کے سابرمتی ہاسٹل کے سامنے جے این یو کے اساتذہ دھرنے پر بیٹھے تھے، اسی دھرنے سے جے این یو طلبا یونین کی صدر آئیشے گھوش نے بھی خطاب کیا تھا، اس کے بعد وہ تھوڑی دیر کے لیے 24/7 ریسٹورنٹ میں گئیں۔

اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر اے بی وی پی کے ماسک پہنے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں حملہ کردیا۔ تقریباً چھ بجے سے جے این یو احاطہ میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔

Intro:Body:

hujvhj

Conclusion:
Last Updated : Jan 6, 2020, 10:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.