نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں 15 اگست کو لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر حفاظتی وجوہات کی بناء پر قلعہ کے ارد گرد کچھ ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کہ بہت سی سڑکیں صبح 4 بجے سے 10 بجے تک عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی اور صرف لیبل والی گاڑیوں کو ہی اجازت ہوگی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اگست کی رات 10 بجے سے اگلے دن صبح 11 بجے تک کمرشل اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے 18 بارڈرز بند رہیں گے۔ پولیس نے اس کے لیے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان سڑکوں سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Drug Case in Delhi دہلی پولیس نے منشیات کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کیا
یو این آئی