ETV Bharat / state

دہلی ٹریفک پولیس نے ہولی پر 3282 چالان کاٹے - اردو نیوز دہلی

دہلی میں ٹریفک پولیس کی مستعدی کے سبب ہولی کے موقع پر سڑکوں پر لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس سال شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے 100 سے زائد ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھا۔ کورونا کے باعث اس بار الکومیٹر کے ساتھ جانچ نہیں کی گئی تھی۔

delhi police issue 3282 challan for traffic violation on holi
دہلی ٹریفک پولیس نے ہولی پر 3282 چالان کاٹے
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 9:49 AM IST

کورونا وائرس کے سبب اور ٹریفک پولیس کی مستعدی کی وجہ سے ہولی کے موقع پر دہلی کی سڑکوں پر لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ وہیں جن لوگوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، ان کا چالان کیا گیا۔

اس برس ہولی کے دن کل 3282 گاڑیوں کا چالان ٹریفک پولیس نے کیا۔ ان میں سے 100 گاڑی چلانے والے ایسے ہیں جو شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے۔ سال 2020 میں ہولی کے دن شراب پی کر گاڑی چلانے والے 647 لوگ پکڑے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں سے گھر میں رہ کر ہی تہوار منانے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ لوگوں سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ عوامی مقامات پر ہولی منانے پر پابندی عائد تھی۔ اس کے لئے دہلی کے مختلف علاقوں میں تین ہزار سے زیادہ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے گیے تھے۔ ان کے ساتھ مقامی پولیس اور پی سی آر کی ٹیم بھی تھی تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔

دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق، اس سال نشے میں ڈرائیوروں کی گرفتاری کے لئے 100 سے زیادہ ٹیمیں لگائی گئی تھیں۔ اس بار کورونا کی وجہ سے الکومیٹر سے جانچ نہیں کی گئی تھی۔

ٹریفک پولیس نے صرف ان لوگوں کو پکڑا جو ڈرائیونگ کے دوران نشے میں لگ رہے تھے۔ پیر کے روز، ٹریفک پولیس نے نشے میں ڈرائیونگ کے لئے 100 چالان کیے ہیں ، جبکہ سال 2020 میں 647 افراد کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا تھا۔ سال 2019 میں 1736 ایسے ڈرائیوروں کو ہولی پر پکڑا گیا تھا جبکہ سال 2018 میں یہ تعداد 1560 تھی۔

ہولی کے موقع پر سب سے زیادہ چالان ہر سال بغیر ہیلمیٹ دو پہیہ چلانے والوں کے ہوتے ہیں۔ پیر کے روز ہولی کے موقع پر بغیر ہیلمیٹ دو پہیہ گاڑی چلارہے1255 لوگوں کا چالان کیا گیا جبکہ سال 2020 میں ہولی کے دن یہ تعداد 1192 تھی۔

وہیں سال 2019 میں ہولی کے دن ایسے 5092 لوگوں کے چالان کیے گیے تھے۔ ٹریپل رائیڈنگ کرنے والوں کی تعداد میں اس بار معمولی کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی میں کورونا کی دوسری لہر، 1900 نئے کیسیز

سال 2020 میں جہاں 181 دوپہیہ ڈرائیور ٹرپل رائیڈنگ میں پکڑے گئے تھے، وہیں اس سال ان کی تعداد 170 رہی ہے۔ خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے 156 کے مقابلے کم ہو کر 121 رہی، دیگر چالان کی تعداد اس بار 1636 رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.