ETV Bharat / state

دہلی فسادات: کرائم برانچ کی طاہر حسین سے پوچھ تاچھ جاری - پولیس

دہلی پولیس کی کرائم برانچ دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کے رشتہ داروں کی جانچ کر رہی ہے، کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق طاہر حسین سے پوچھ تاچھ کے دوران کچھ ایسے نام آئیں ہیں جن کی بنیاد پر کرائم برانچ کی ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔

کرائم برانچ کی طاہر حسین سے پوچھ تاچھ جاری

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 6:31 PM IST

کرائم برانچ سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین سے کرائم برانچ کی ٹیم مسلسل پوچھ تاچھ کر رہی ہے، اس دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس پورے فسادات کے معاملے میں طاہر حسین کے رشتہ دار بھی ملوث رہے ہیں اور اسی کی بنیاد پر طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم کو حراست میں لیا گیا تھا۔

کرائم برانچ کی طاہر حسین سے پوچھ تاچھ جاری
کرائم برانچ کی طاہر حسین سے پوچھ تاچھ جاری

طاہر حسین کے بھائی سے بھی کرائم برانچ کی ٹیم پوچھ تاچھ کر رہی ہے، اس کے علاوہ طاہر حسین اور ان کے بھائی کے کالج میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

کرائم برانچ سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ فسادات میں طاہر حسین کے کرادار کا پتا لگانے کے لیے کرائم برانچ کی ٹیم ان کے کالج کی بھی جانچ کر رہی ہے ساتھ ہی ان کے لوکیشن کو کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے۔

ابھی تک جو معلوم ہو سکا ہے اسکے مطابق طاہر حسین 27 فروری تک مصطفی آباد میں ہی روپوش تھے اور اس کے بعد وہ ذاکر نگر علاقے میں چھپ گئے، روپوش ہونے کے باوجود وہ مسلسل کچھ لوگوں سے رابطہ میں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.