ETV Bharat / state

Drug Case in Delhi دہلی پولیس نے منشیات کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کیا - دہلی میں منشیات کا معاملہ

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے منشیات کی اسمگلنگ کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ Delhi Police arrested one in drug case

دہلی پولیس نے منشیات کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کیا

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 8:02 AM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے افغانستان سے پنجاب تک چلنے والی منشیات کی اسمگلنگ کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کرنے اور ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کرائم برانچ کی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس یونٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے پی ایس ملہوترا نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم کی شناخت پنکج وید عرف سنجو بابا کے طور پر کی گئی ہے، جو جموں کے یو اے پی اے اور امرتسر کے منشیات کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ Delhi Police arrested one in drug case

ملہوترا نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ پنکج وید پنجاب میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گینگ کی اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وید اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد زیر زمین چلا گیا اور بار بار اپنے ٹھکانے تبدیل کرتا رہا۔ خاص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے ہماچل پردیش سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Major Drug Peddling Bid Foiled At Chennai Airport: چنئی ایئرپورٹ پر 100 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط

انہوں نے کہا کہ مقامی اسمگلروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران وید کی چھ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے پاس ایک بڑی کھیپ تھی جسے اس نے تباہ کر دیاتھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.