ETV Bharat / state

دہلی پولیس کے ایک اور اہلکار کی کورونا سے موت - Delhi Police

دہلی میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کے دوران اس سے ایک اور پولیس اہلکار کی موت ہوگئی ہے جو دہلی پولیس میں کورونا وائرس کی وجہ سے آٹھویں موت ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 3:06 PM IST

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سنجیو کمار (53) کرائم برانچ کی روہینی واقع ایس آئی ایس ۔ 2 یونٹ میں تعینات تھے۔ کچھ دن قبل انہیں تیز بخار اور کھانسی تھی۔ اس کے بعد ان کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی۔ کئی دن سے وہ وینٹیلیٹر پر تھے۔ جمعہ کی شام ان کا انتقال ہوگیا۔

دہلی پولیس کی جانب سے سنیچر کو سنجیو کمار کے انتقال پر رنج ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہماری پولیس فورس کا ایک محنتی اور بہادر جوان کووڈ۔ 19 وبا کے خلاف جنگ میں شہید ہوگیا ہے۔ اس مشکل وقت میں اے ایس آئی سنجیو کی اہم خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہلی پولیس ان کے کنبے کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔'

واضح رہے کہ سب سے پہلے بھرت نگر تھانے میں تعینات کانسٹیبل امت کی موت ہوئی تھی۔ اس کے بعد کانسٹیبل راہل ایس آئی رام لال، اے ایس آئی وکرم، اے ایس آئی شیش منی پانڈے اور ایس آئی کرمبیر کورونا سے جنگ ہار گئے۔ شاہدرہ ضلع میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل اجے کی کورونا سے 8 جون کو موت ہوئی تھی۔ ان کی ٹیسٹ رپورٹ دس جون کو آئی تھی۔ اب تک دہلی پولیس کے 500 سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے تقریباً 200 صحت مند ہوچکے ہیں۔

گزشتہ گھنٹوں کے دوران راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 2137 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 36824 ہوگئی ہے اور اس دوران 1214 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ اور مرنے والوں کی تعداد 8884 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.