ETV Bharat / state

Sonam Kapoor House Robbery: اداکارہ سونم کپور کے گھر میں 2.40 کروڑ روپے کی چوری، نرس گرفتار - بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور Bollywood Actress Sonam Kapoor اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے دہلی میں واقع گھر میں 2.40 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں اداکارہ کے گھر کی نرس کو گرفتار کر لیا ہے۔ Robbery At Sonam Kapoor's Delhi House

Sonam Kapoor House Robbery: اداکارہ سونم کپور کے گھر میں 2.40 کروڑ روپے کی چوری، نرس گرفتار

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 8:48 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور Actress Sonam Kapoor کے گھر سے چرائے گئے نقدی اور زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمہ اپرنا روتھ ولسن اداکارہ سونم کپور کی ساس کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔ ولسن کے شوہر نریش کمار ساگر شکور پور میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ دراصل گھر میں چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب سونم کپور کی دادی سرلا آہوجا نے گھر میں چوری کی شکایت پولیس میں درج کرائی تھی۔ تھانہ تغلق روڈ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ گھر سے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زیادہ کی چوری ہوئی، جس میں نقدی اور زیورات دونوں شامل تھے۔Sonam Kapoor House Robbery

رپورٹس کے مطابق یہ چوری اس سال فروری کے مہینے میں سونم اور آنند کے دہلی والے گھر میں ہوئی تھی۔ سونم کی دادی سرلا آہوجا اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ دہلی کے گھر میں رہتی ہیں۔ گھر میں تقریباً 35 نوکر ہیں جو گھر کا سارا کام کرتے ہیں۔ ان سب سے پولیس نے پوچھ گچھ کی۔ بتایا جا رہا تھا کہ سونم کی دادی سرلا نے 11 فروری کو الماری کھولی تھی، جس کے بعد انہیں چوری کا پتہ چلا۔ ساتھ ہی انہوں نے 23 فروری کو اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Sonam Kapoor is Pregnant: سونم کپور ماں بننے والی ہیں، شیئر کی تصویریں

بتا دیں کہ سونم کپور اور آنند آہوجا اس وقت ممبئی میں ہیں۔ ان دنوں سونم کپور اپنے حمل کی مدت میں ہیں، جس کی وجہ سے یہ جوڑا ممبئی میں مقیم ہے۔ سونم کپور تقریباً چار ماہ کی حاملہ ہیں۔ جوڑے نے خود ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔ حال ہی میں سونم کپور نے اپنا میٹرنٹی فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا تھا۔Sonam Kapoor House Robbery

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.