ETV Bharat / state

دہلی: 2500 کروڑ کی ہیروئن کے ساتھ چار افراد گرفتار - delhi news

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے ہفتے کے روز نشہ آور اشیا کی اسمگلنگ کے بڑے بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 350 کلو سے زیادہ ہیروئن کے ساتھ چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریباً 2500 کروڑ روپیے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

Delhi Police arrested four people with heroin worth Rs 2,500 crore
دہلی پولیس نے 2500 کروڑ روپیے کے ہیروئن کے ساتھ چار شخص کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 2:28 PM IST

Updated : Jul 10, 2021, 7:41 PM IST

دہلی کی اسپیشل سیل کے پولیس ڈپٹی کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اسپیشل سیل ٹیم نے نشہ آور اشیا کی بڑی کھیپ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت گُرپریت سنگھ عرف گوپی، گجرات سنگھ عرف گولو، حضرت علی اور رضوان کشمیری کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں حضرت علی، افغانستان کا باشندہ ہے اور اسے ہریانہ کے شہر گروگرام سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سے 350 کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے چاروں ملزموں سے پوچھ گچھ کرکے ان کے گروہ سے وابستہ دیگر افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ اسپیشل سیل نے سنہ 2019 میں ملٹی اسٹیٹ آپریشن میں 330 کلو گرام افغان ہیروئن ضبط کی تھی۔ تو اسی وقت سے ٹیم اس آپریشن سے آگے خفیہ اطلاعات یکجا کر رہی تھیں۔ حال ہی میں یہ اطلاع ملی تھی کہ رضوان احمد عرضی رضوان کشمیری نامی شخص دہلی، پنجاب، مدھیہ پردیش اور ہریانہ جیسے کچھ دیگر ریاستوں کے علاقے نشہ آور اشیاء کے کاروبار میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں:

علاوہ ازیں پانچ جولائی کو ایک یقینی ذریعے سے ایک خصوصی اطلاع ملی کہ رضوان جنوبی دہلی کے گِھٹورنی علاقے میں ممنوع ڈرگس کی کھیپ پہنچانے کی غرض سے آنے والا ہے۔ اطلاع پر کاروائی کرتے وقت اسپیشل سیل کی ٹیم کی جانب سے جال بچھایا گیا اور رضوان کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ایک کلو ہیروئن کے پیکٹ کی ڈلیوری کے لیے جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کلو ہیروئن کی یہ شروعاتی برآمدگی‘ بعد میں تفتیش کے دوران ایک بہت بڑی کھیپ کا حصہ معلوم ہوئی۔ آگے کی تفتیش کے دوران ملزم رضوان کشمیری سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس نے انکشاف کیا کہ ایک افغان شہری عیسیٰ خان اس سے یہ کام کرواتا ہے جو حال ہی میں ہندوستان چھوڑ کر اب افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔

یو این آئی۔

Last Updated : Jul 10, 2021, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.