نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی کو دیکھتے ہوئے دیوالی پر پٹاخے جلانے پر مکمل طور پر پابندی رہی، آتش بازی نہ ہو اس کے لیے دہلی پولیس رات بھر سڑکوں پر گشت کرتی دکھائی دی۔ جنوبی دہلی کے امبیڈکر علاقے میں پولیس ٹیم کے اہلکار دیوالی کی رات گشت کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
گشت میں اے سی پی منو ہمانشو کے ساتھ ایس ایچ او مکیش کمار موگا اور امبیڈکر نگر تھانے کے پولیس اہلکار شامل تھے۔ اس دوران دہلی پولیس کے جوانوں کو بھی علاقے میں گشت کرتے اور دھرنے لگاکر گاڑیوں کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ آلودگی کی وجہ سے اس بار راجدھانی دہلی میں پٹاخے جلانے پر پابندی تھی۔ سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے پولیس علاقے میں گشت کررہی تھی۔ بی آر ٹی روڈ پر کئی گھنٹے تک چیکنگ ہوتی رہی۔
جرائم پر قابو پانے کے لیے دہلی پولیس کی ٹیم مسلسل علاقے میں مستعد تھی۔ دیوالی کے موقع پر بھی کئی علاقوں میں دہلی پولس تیزی کے ساتھ نمودار ہوئی اور دہلی پولس کے اہلکار اپنے اپنے علاقوں میں پکٹس لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کرتے نظر آئے۔
- یہ بھی پڑھیں:دہلی میں سپریم کورٹ کا حکم نظرانداز، پابندی کے باوجود ہوئی آتش بازی
- پٹرول، ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں غریبوں کی جان لے کر رہے گی : ایم آئی ایم
- ’اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ہجومی تشدد جیسا گندا کھیل کھیلا جارہا ہے‘
دہلی میں پٹاخوں پر پابندی کے باوجود کئی مقامات پر لوگوں کو دیوالی پر سڑک پر پٹاخے چلاتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے فضائی کوالٹی میں گرادیا ہے۔ اسی کے ساتھ دہلی کی آلودگی میں پرالی جلانے کے سبب 25 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔