ETV Bharat / state

دہلی: اِندرلوک کی عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم - قومی دارالحکومت دہلی

دہلی کے اندرلوک علاقے کی عوام گندگی کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، مقامی افراد نے رکن اسمبلی سے کئی مرتبہ اس کی شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

اِندرلوک کی عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 8:04 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا فقدان دیکھنے کو ملتا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کیجریوال حکومت یہ دعوی کرتی ہے کہ جب سے وہ اقتدار میں آئی ہے تب سے دہلی میں ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اِندرلوک کی عوام کے مطابق وہاں ترقیاتی منصوبے تو دور بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔

اِندرلوک کی عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اندرلوک کی عوام سے بات کی جس میں مقامی افراد نے بتایا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے ان کے لیے کام نہیں کیا۔ پارٹیاں ووٹ تو لے لیتی ہیں لیکن علاقہ میں کام کرانے کے وقت غائب ہوجاتی ہیں۔

اندرلوک کے سماجی کارکن محمد کفیل انصاری نے بتایا جب وہ اندر لوک میں رہنے آئے تھے تب سے اب تک اندرلوک کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے مسلمانوں کا سیاست کے نام پر استحصال کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد بار مقامی رکن اسمبلی سے اس کی شکایت کی جا چکی ہے لیکن آج 6 برس گزرنے کے بعد بھی ہماری پریشانیوں کا حل نہیں مل سکا ہے۔

وہیں ایک دیگر شخص نے بتایا کہ علاقہ میں گندگی کا انبار لگا رہتا ہے۔ پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور مقامی ایم ایل اے سے کئی بار شکایت کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.