ETV Bharat / state

دہلی: ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے لیے مسافر پریشان - نئی دہلی ریلوے اسٹیشن

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے لوگوں کو جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے اور 10-10 گنا زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت سے مسافروں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے درد کا اظہار کیا۔

دہلی: ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے لیے مسافر پریشان

author img

By

Published : May 15, 2020, 4:34 PM IST

دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں سے دور پھنسے لوگوں کے لئے ریل آپریشن دوبارہ شروع کرنا ایک بڑی راحت سمجھا جاتا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی لوگوں کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ عالم یہ ہے کہ لوگوں کو اسٹیشن تک پہنچنے کے لئے 10-10 گنا زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

منگل کے روز جب پہلی ٹرین نئی دہلی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی، تب سے ایک سوال یہ پیدا ہوا تھا کہ لوگ گھروں سے اسٹیشن کیسے پہنچیں گے۔ دہلی پہنچنے والے لوگوں کے گھر پہنچنے کے انتظام کے نام پر دہلی حکومت نے ڈی ٹی سی بسوں کا انتظام کیا۔ حالانکہ جو لوگ دہلی سے کہیں اور جانا چاہتے ہیں وہ یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ گھر سے اسٹیشن کیسے پہنچیں گے۔

وہیں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن ایک نجی گاڑی سے پہنچنے والے انوپ چاولہ کا کہنا ہے کہ اس نے نجف گڑھ سے نئی دہلی تک 1200 روپے ادا کیے ہیں۔ کیونکہ بس یا آٹو نہیں چل رہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں اس نے اپنے پڑوس میں ایک ٹیکسی ڈرائیور سے مدد مانگی اور اس نے زیادہ قیمت وصول کرنے کے بدلے اسے نئی دہلی اسٹیشن چھوڑ دیا۔ خاص بات یہ ہے کہ مدھیہ پردیش جانے کے لئے اس کے ٹرین کا کل کرایہ 1500 روپے تھا۔

یہاں کے لوگ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ آنے والے وقت میں دارالحکومت دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی کارآمد ہوگا اور پہلے کی طرح زندگی معمول پر آجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.