ETV Bharat / state

'دہلی میں کسانوں پر مقدمے، کیجریوال حکومت کی ناکامی کا ثبوت' - delhi latest news

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے پرالی جلانے کے معاملہ میں راجدھانی کے کئی کسانوں پر مقدمے درج ہونے کیلئے اروند کیجریوال کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Delhi Opposition Leader Said Trial of farmers in Delhi, proof of Kejriwal government's failure
'دہلی میں کسانوں پر مقدمے، کیجریوال حکومت کی ناکامی کا ثبوت'
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 2:15 AM IST

رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کی حکومتوں کو پرالی جلانے سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کی نصیحت دینے والے وزیراعلی کو بتانا چاہیے کہ ان کی حکومت نے دہلی میں ایسے کیا انتظامات کیے ہیں جس سے یہاں کے کسان اپنے کھیتوں میں پرالی نہیں جلائیں۔

انہوں نے دہلی میں آلودگی میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت اس معاملے میں مکمل طورپر ناکا م ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی روکنے کے لئے وزیراعلی صرف اعلانات کرتے ہیں ان پر عمل نہیں کیا جاتا۔

بدھوڑی نے یاد دلایا کہ کیجریوال نے اپنی گزشتہ حکومت کے قیام کے بعد ہی آلودگی کو قابو کرنے کے لئے پانچ وعدے کیے تھے۔ اس کے تحت میکینکل روڈ سوپیر مشینوں سے سڑکوں کی صفائی، پرانی ڈیزل کی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے، دہلی میں الگ الگ مقامات پر ایئر پیوری فائر لگانے، ہیلی کاپٹر سے پانی برسانے اور پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو درست کرنے کی بات کہی تھی لیکن کئی برس گزر جانے کے باوجود ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کی طرف سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں 38 فیصد آلودگی سڑکوں کی دھول کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا نجن اور لائٹ بند کردینے سے دہلی میں آلودگی کم نہیں ہوگی دہلی حکومت کو اس پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.