داراحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہوئے دھماکہ کے پیش نظر این آئی اے نے دو مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے۔ قومی تفتیشی ایجنسی نے کسی کو بھی ان کی شناخت کرنے پر دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا 'اسرائیلی سفارتخانہ نئی دہلی کے قریب دھماکے سے متعلق کیس کے سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو مشتبہ افراد پائے گئے ہیں۔ ان کی شناخت میں مدد کے لیے معلومات حاصل کی جارہی ہیں'۔
-
#WATCH | CCTV footage of suspects in a blast that took place on January 29th outside the Israel Embassy in Delhi.
— ANI (@ANI) June 15, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Video source: NIA) pic.twitter.com/KS1jIcKSkJ
">#WATCH | CCTV footage of suspects in a blast that took place on January 29th outside the Israel Embassy in Delhi.
— ANI (@ANI) June 15, 2021
(Video source: NIA) pic.twitter.com/KS1jIcKSkJ#WATCH | CCTV footage of suspects in a blast that took place on January 29th outside the Israel Embassy in Delhi.
— ANI (@ANI) June 15, 2021
(Video source: NIA) pic.twitter.com/KS1jIcKSkJ
دہلی میں رواں سال 29 جنوری کو اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر یہ دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 4 سے پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ اس دھماکے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔
وہیں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہوئے دھماکے کے بارے میں کہا تھا 'ہم نے اس دھماکہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور اسرائیلی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے'۔