پولیس نے ملزم کے پاس سے 500 گرام ہیروئن برآمد کیا ہے۔جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 75 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔پولیس اس شخص سے دیگر اس میں شامل لوگوں کی تلاش کررہی ہے۔
ڈی سی پی راکیش پواریا کے مطابق دہلی میں ڈرگس کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف دہلی پولیس کی نارکوٹکس سیل لگاتار کام کررہی ہے۔ حال ہی میں اے ایس آئی عبدل حکیم کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ رضوان نامی شخص میٹکاف ہاؤس بس اسٹاپ کے پاس ہیروئن کی سپلائی کرنے کے لیے آئے گا۔
اس اطلاع کی بنیاد پر اے ایس پی جے این جھا کی سربراہی میں انسپکٹر رام منوہر مشرا، اے ایس آئی عبدل حکیم، حولدار نتیانند اور سپاہی روی نے جال بچھا کر رضوان کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے پاس سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
پوچھ گچھ میں ملزم رضوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ 8 مہینے سے ہیروئن کی تسکری کررہا تھا۔ وہ بریلی سے ہیروئن لاکر اسے دہلی اور غازی آباد میں سپلائی کرتا ہے۔ وہ ایسے لوگوں کو ہیروئن سپلائی کرتا ہے جو اس کی پوڑیاں بناکر بیچتے ہیں۔
ملزم میں پہلے جے پور میں کپڑوں کی سلائی کرتا تھا، وہاں اس نے دیکھا کہ اس کے گاؤں کے کچھ لوگ ہیروئن کا کاروبار کرکے بہت پیسہ کمارہے ہیں، اسی لیے اس نے بھی سلائی چھوڑکر ہیروئن کی تسکری کا کام شروع کردیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران ڈرگس کا کاروبار ٹھپ ہوگیا تھا، لیکن اب وہ دوبارہ تسکری کرنے لگا تھا۔ اس سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس ڈرگس ریکیٹ سے جڑے دیگر افراد کی تلاش کررہی ہے۔