ETV Bharat / state

دہلی کے دواریکا علاقے میں ایک جوہری کا قتل - قتل

قومی دارالحکومت دہلی کے دواریکا علاقے میں بدھ کی صبح ایک جوہری کا گلا کاٹ کر مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

جوہری کا قتل
author img

By

Published : Sep 4, 2019, 3:09 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:14 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق ڈابری پولیس تھانہ کو منگل کی رات دو بج کر 36منٹ پر ایک جوہری پر چاقو سےحملے کی اطلاع ملی۔اسے فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دےدیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 37 سالہ للت اگروال کے طورپر ہوئی ہے۔وہ مدھو وہار میں سائیں بابا مندر کے نزدیک اپنی بیوی نیہا اگروال ،بیٹے کرشنا اور بنشی کے ساتھ رہتا تھا۔اور وہ ستیم جویلرس کے نام سے زیورات کا کاروبار کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے گھر پر ساس اور اس کی بیوی کی بہن آئی ہوئی تھیں۔منگل کی رات گھر کے لوگ کھانا کھاکر سوگئے تھے۔رات تقریباً ڈھائی بجے کسی نے تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا ریت دیا۔

پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.