ETV Bharat / state

Notice to SDMC Mayor: دہلی اقلیتی کمیشن نے ایس ڈی ایم سی کے میئر کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 3:31 PM IST

دہلی اقلیتی کمیشن کو اخبار کے ذریعے معلوم ہوا کہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر نے حکم دیا ہے کہ تمام گوشت کی دکانیں اور ہوٹل نوراتروں تک بند رہیں گے۔ Delhi Minority Commission Issues Notice to SDMC

دہلی اقلیتی کمیشن نے ایس ڈی ایم سی کے میئر کو نوٹس جاری کیا

نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے کے معاملے میں دہلی اقلیتی کمیشن نے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے میئر سمیت تینوں کمشنروں کو نوٹس جاری کیا۔ Delhi Minority Commission Issues Notice to SDMC ساؤتھ ایم سی ڈی کے میئر نے تمام عہدیداروں کو یہ احکامات جاری کئے تھے۔جس پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن ، شمال دہلی میونسپل کارپوریشن، اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے کہ آپ نے تہواروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم کس بنیاد پر دیا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے اس معاملے میں کہا کہ یہ ملک سب کا ہے اور سب کو اپنی مرضی سے کھانے کی آئینی آزادی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے نوراتری کا تہوار ہے ویسے ہی رمضان کا مہینہ بھی شروع ہو چکا ہے اس لیے سبھی کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو اکثریتی علاقوں میں مسلمان بھائیوں کو بھی اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، لیکن مسلم اکثریتی علاقوں میں اس طرح کے احکامات دینا غیر ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘No Such Order Issued’: UP Govt on Meat Shops Being Closed on Navratri:نوراتر کے سبب گوشت کی دوکانیں بند ہونے سے گوشت تاجر پریشان

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے خط میں لکھا کہ گوشت پر پابندی کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے بلکہ میئر خود سے ہی قانون نافذ کر رہے ہیں۔ وہ جس چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ آئین میں دی گئی بنیادی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر اعلیٰ حکام اور عدالتوں کو قدم اٹھانا چاہیے اور اس طرح کے رویے کو روکنا چاہیے۔کمیشن نے اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے میئر کو فوری وضاحت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔کمیشن کے ذریعے جاری اس نوٹس میں لکھا ہے کہ آپ مذکورہ شکایت پر اپنا جواب/اسٹیٹس رپورٹ فوری طور پر درج کرائیں اور ساتھ ہی آپ کے دلائل کی حمایت کرنے والے تمام ضروری انکلوژرز بھی درج کرائیں، اور ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں اس کے ساتھ ہی دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے سامنے ذاتی طور پر 8 اپریل کی دوپہر 3 بجے کا حاضر ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.