اس فیصلے کے مطابق مزدوروں کی کم سے کم اجرت میں اضافے کیا جائے گا۔ اس اعلان کے جاری ہونے کے بعد 50 لاکھ مزدوروں کو فائدہ ہوگا۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں جاری کم از کم مزدوری معاملے کو کافی وقت گزرنے کی وجہ سے ہر 6 ماہ میں مہنگائی بھتے میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت میں کم از کم مزدوری 4628 روپے ہے جبکہ دہلی میں اضافہ کرنے کے بعد 14842 کم از کم مزدوری ہوگی۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ 'ہمارے اس قدم سے نہ صرف غریب اور مزدور طبقہ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ مندی سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ۔'
انہوں نے کہا کہ 'غربت اور معاشی کساد بازاری سے نمٹنے کے لیے دہلی حکومت کا کم سے کم اجرت میں اضافے کا فیصلہ درست ہے۔ دہلی میں غیر ہنر مند مزدوروں کو 8632 روپے ملتے تھے، اب 14842 روپے ملیں گے۔ نیم ہنر مند (سیمی اسکلڈ) مزدوروں کو پہلے 9542 روپے ملتے تھے، اب انہیں 16341 روپے ملیں گے۔ ہنر مند مزدوروں کو پہلے 10478 روپے ملتے تھے۔ اب انہیں 17991 روپے ملیں گے۔'
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'دہلی حکومت کی مقرر کردہ کم سے کم اجرت ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے۔ دہلی حکومت سنہ 2016 سے اس سمت میں کام کر رہی تھی۔ اب سپریم کورٹ نے بھی حکومت کی تیار کردہ رپورٹ کو درست کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل کیا جا رہا ہے اور یہ کم از کم اجرت یکم اپریل 2019 سے نافذ ہوگی۔'
واضح رہے کہ دہلی میں غیر ہنر مند مزدوروں کو اب 14842 روپے ملیں گے تو وہیں اترپردیش میں 5750 روپے، گجرات میں 8190 روپے، جھارکھنڈ میں 6495 روپے اور قومی سطح پر مرکزی حکومت کی جانب سے طے کم از کم اجرت 4628 روپے ہیں۔