عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے احتیاط کے طور پر گزشتہ پانچ ماہ سے بند دہلی میٹرو خدمات ، ریپڈ میٹرو،گوروگرام سمیت ییلو لائن پر سمے پور بادلی سے ہڈا سٹی سنٹر کے درمیان صبح 7 بجے بحال کردی گئی ہیں۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اس کے لئے مکمل تیاری کرلی تھی۔
کورونا انفیکشن کے پیش نظر اسٹیشن کے اندر صاف صفائی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔
تاہم صبح مسافروں کی زیادہ بھیڑ نہیں دیکھی گئی اور زیادہ تر کوچوں میں مسافر کم تھے۔
اسٹیشنوں کے باہر دہلی پولیس کے اہلکار تعینات تھے اور میٹرو اسٹیشن میں سی آئی ایس ایف میں افسران اور جوان پوری طرح مستعد نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیے:ملک کے چار شہروں میں میٹرو خدمات بحال
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ترجمان کے مطابق آج اور کل منگل کے روز صرف ییلو لائن پر 07.00 سے 11.00 اور شام 16.00 سے 20.00 بجے تک میٹرو چلے گی ۔
اس کے بعد 9 ستمبر کو 3/4 ڈبلیو لائن ، دوارکا سیکٹر 21 سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی ، ویشالی اور لائن سات (پنک لائن) مجلس پارک سے شیو وہار کی سروس شروع کی جائے گی ۔
یہ خدمات صبح اور شام چار چار گھنٹے کے لئے بھی دستیاب ر ہے گی۔
صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک اور شام 4 بجے سے شام سات بجے تک میٹرو خدمات دستیاب رہے گی ۔