ETV Bharat / state

دہلی میٹرو کی سروس بحال

ملک میں کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹرو خدمات بند کر دی گئی تھیں، تاہم انلاک 4.0 میں جاری کردہ نئی گائیڈلائن کے مطابق آج دہلی میٹرو کی سروس بحال کردی گئی ہیں۔ لیکن اس دوران مسافروں کی تعداد بہت کم تھی۔

delhi metro resumes after 169 days, strict screening, cocial distancing
دہلی میٹرو کی سروس بحال
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 6:48 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں دہلی میٹرو کی یلو لائن سمیاپور بادلی۔ہڈا سٹی سینٹر اور گروگرام ریپڈ میٹرو کی خدمات 169 روز کے بعد سروس بحال کردی گئی ہیں۔ لیکن اس دوران صبح سات بجے سے دوپہر 11 بجے تک صرف 7500 مسافروں نے ہی سفر کیا۔

delhi metro resumes after 169 days, strict screening, cocial distancing
دہلی میٹرو کی سروس بحال

ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے مسافروں کی طرف سے مکمل تعاون ملا اور مسافروں نے سماجی فاصلہ اور حفظان صحت کے معیار پر مکمل عمل کیا۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 مولانا آزاد کے افکار سے ہم آہنگ

میٹرو سرویسز شام 4 بجے دوبارہ شروع کی جائیں گی اور یہ سروس رات 8 بجے تک دستیاب رہے گی۔

عالمی وبا کورونا کے خطرے کی وجہ سے احتیاط کے طور پر 22 مارچ سے میٹرو سرویسز بند کردی گئی تھیں۔ ڈی ایم آر سی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر اسٹیشن کے اندر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے ہیں، حالانکہ صبح مسافروں کی زیادہ بھیڑ نہیں تھی اور زیادہ تر کوچوں میں مسافر کم تھے۔

دہلی پولیس کے جوان میٹرو اسٹیشنوں کے باہر تعینات تھے اور میٹرو اسٹیشن میں سی آئی ایس ایف کے حکام اور جوان پوری طرح سے چوکس نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.