ETV Bharat / state

دہلی جلد ہی ملک کا کورونا کیپیٹل بن سکتا ہے: دہلی ہائی کورٹ - میونسپل کارپوریشن کے ملازمین

دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل ہورہے اضافے پر ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی جلد ہی ملک کا کورونا کیپیٹل بن سکتا ہے۔ جسٹس سیما کوہلی کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ کورونا دہلی حکومت پر پوری طرح حاوی ہو چکا ہے۔ عدالت نے یہ تبصرہ مشرقی دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ٹیچروں، ڈاکٹروں، ریٹائرڈ انجینئرز اور صفائی ملازمین کی بقایہ جات تنخواہ دینے کے معاملے پر سماعت کے دوران کہی۔

delhi high court
دہلی ہائی کورٹ
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 10:37 PM IST

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات مکمل طور پر ناکامی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ ہم اس معاملے پر الگ سے غور کریں گے۔ عدالت نے تنخواہ کی بقایہ جات کو التوا میں رکھے جانے پر مرکزی اور دہلی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہواروں کا موسم ہے، ملازمین کو اپنے اہل خانہ کو دیکھنا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

عدالت نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو اپنے کنبہ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پیسوں کی قلت ہر جگہ ہے ، لیکن اس کی وجہ سے، ان لوگوں کو اپنی بنیادی ضروریات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ اس کے حکم کے باوجود اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں مرکز کی جانب سے کیوں کوئی شامل نہیں ہوا۔

عدالت نے تینوں میونسپل کارپوریشنوں اور دہلی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ تنخواہ کے لئے فنڈز کے ریلیز کے بارے میں تازہ اسٹیٹس رپورٹ داخل کریں۔ عدالت نے 16 دسمبر تک اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔

گزشتہ 29 ستمبر کو سماعت کے دوران شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے ستمبر کے آغاز میں ہی اساتذہ کی جون کے مہینے کی تنخواہ جاری کر دی تھی۔ اس کے بعد، عدالت نے باقی مہینے کی تنخواہ کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ سماعت کے دوران دہلی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اساتذہ کو ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہ دینے کے لئے گزشتہ 3 ستمبر کو ہی شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کو 98 کروڑ 35 لاکھ روپے جاری کیے تھے۔

غورطلب ہے کہ دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 6715 نئے واقعات ہوئے ہیں۔ اس اضافے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد چار لاکھ 16 ہزار 653 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی میں دیوالی کے موقع پر پٹاخہ جلانے پر پابندی عائد

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے اموات کے 65 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 6769 ہے۔ دہلی میں فی الحال 38 ہزار 729 کورونا مریض ہیں۔ وہیں اب تک تین لاکھ 71 ہزار 155 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.