قومی دارالحکومت دہلی کے فصیل بند شہر میں گزشتہ شب بیاد نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہُ کی ذات و برکات پر محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس محفل مسالمہ کا انعقاد پہاڑی املی میں واقع سابق کونسلر محمود ضیاء کے گھر پر کیا گیا تھا جسے دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا۔
اس محفل کی صدارت ذاکر حسین دہلی کالج کے فارسی ڈپارٹمنٹ کے سابق پروفیسر محمود فیاض نے کی جبکہ محفل کا باقاعدہ آغاز کرنے والے شاعر عمران احمد نے حمد پڑھ کر کیا وہیں انس فیضی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔