دہلی میں مبینہ طور پر کووڈ 19 سے ایک اور شخص کی موت اور اسپتال انتظامیہ کی سرد مہری والا رویہ سامنے آیا ہے۔ دراصل امر پریت نامی خاتون نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کیا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، 'میرے والد کو تیز بخار ہے۔ ہمیں انہیں اسپتال میں داخل کرنا ہے۔ میں دہلی ایل این جے پی کے باہر کھڑی ہوں لیکن وہ میرے والد کو ہسپتال میں داخل نہیں کر رہے ہیں۔ انہیں کورونا ہے، تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔ وہ مدد کے بغیر زندہ نہیں رہیں گے۔ مدد کریں۔'
-
He is no more. The govt failed us. https://t.co/uFJef9JxSA
— Amarpreet (@amar_hrhelpdesk) June 4, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">He is no more. The govt failed us. https://t.co/uFJef9JxSA
— Amarpreet (@amar_hrhelpdesk) June 4, 2020He is no more. The govt failed us. https://t.co/uFJef9JxSA
— Amarpreet (@amar_hrhelpdesk) June 4, 2020
تقریباً ایک گھنٹے کے بعد ، امرپریت نے اپنے پرانے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، 'وہ نہیں رہے۔ حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے۔
امرپریت کے اس ٹویٹ پر بہت سارے رہنما اور سماجی کارکن رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر انیل چودھری نے کیجریوال حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت کے لئے یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ ان کے پاس بیڈ ہونے کے باوجود بھی اسپتال کے باہر مریض خود ہی دم توڑ رہے ہیں۔