نئی دہلی، دہلی کے سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں،ہر گزرتے ایام کے ساتھ ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی 2021-22 (Delhi liquor policy)میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج مقدمے میں پیر کو 04 اپریل تک عدالتی تحویل میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کا حکم جاری کیا۔منیش سسودیا اس وقت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں ہیں۔ خصوصی عدالت نے جمعہ 17 مارچ کو 51 سالہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کو 22 مارچ تک تحویل میں دے دیا۔
ہلی کی ایک خصوصی عدالت نے 10 مارچ کو سسودیا کو 17 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اس وقت وہ سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند تھے۔منیش سسودیا پہلے ہی سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ شراب گھوٹالہ میں ملزم ہیں
سی بی آئی کی گرفتاری کے بعد تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں بند سسودیا کو ای ڈی نے جیل میں طویل پوچھ گچھ کے بعد 09 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
یو این آئی
Delhi liquor policy سی بی آئی کیس میں سسودیا کی عدالتی حراست میں 4 اپریل تک توسیع - سسودیا کی عدالتی حراست میں 4 اپریل تک توسیع
منیش سسودیا اس وقت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں ہیں۔ خصوصی عدالت نے جمعہ 17 مارچ کو 51 سالہ سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کو 22 مارچ تک تحویل میں دے دیا۔