ETV Bharat / state

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بیجل کورونا سے متاثر - دہلی کے لیفٹننٹ گورنر بیجل

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل جمعہ کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ وہ ہلکی علامات کے ساتھ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

دہلی کے لیفٹننٹ گورنر بیجل کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 10:12 PM IST

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل جمعہ کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ مسٹر بیجل نے آج ٹویٹ کر کے اس بات کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہلکی علامات کے ساتھ کورونا سے متاثر ہوگیا ہوں۔ علامات کی شروعات کے بعد سے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے اور میرے ساتھ رابطہ میں آئے تمام لوگوں کی کورونا جانچ کی جارہی ہے۔ میں اپنی رہائش گاہ سے دہلی کی صورتحال پر اور دیگر کام کرتا رہوں گا۔

اس درمیان ملک میں مسلسل تیسرے دن ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 3,86,452 نئے معاملے سامنے کے آنے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 87لاکھ 62ہزار 976ہوگئی۔

اس دوران دو لاکھ 97 ہزار 540 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی دوران فعال معاملات میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار 228 ہوگئی ہے جبکہ 3498 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,08,330 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.