کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں منعقدہ جشن وراثت اردو کا آغاز رام پور کے فنکاروں نے چہار بیت کے ذریعہ کیا ہے۔
دہلی اردو اکادمی کی سب سے خاص مانی جانے والی تقریب جشن وراثت گذشتہ کئی برسوں سے اردو کے دیوانوں کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔
آج بھی دوپہر سے بڑی تعداد میں اردو کے دیوانے اس بزم اردو میں جم کر بیٹھے نظر آئے اور اردو کی مختلف اصناف سے لطف اندوز ہوئے۔
وہیں شام غزل میں طلعت عزیز نے اپنی جادوئی آواز سے اس جشن میں سماں باندھ دیا جس کے بعد ناظرین بھی ان کی دلکش انداز سے محظوظ ہوئے بنا نہیں رہ سکے۔
جشن میں آئے سامعین بھی ان کی خوش الحان آواز کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔