ETV Bharat / state

NIRF Ranking 2023: این آئی آر ایف رینکنگ میں جامعہ کا مختلف شعبوں میں بہتر مظاہرہ - jamia millia islamia delhi news

این آئی آر ایف 2023 کی رینکنگ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ نے قانون، ڈینٹل، آرکی ٹیکچراینڈ پلاننگ، تحقیق، انجینرئنگ اور مینجمنٹ جیسے شعبوں میں پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

این آئی آر ایف رینکنگ 2023
این آئی آر ایف رینکنگ 2023
author img

By

Published : Jun 7, 2023, 7:20 AM IST

نئی دہلی: مرکزی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے وزارت تعلیم کی کی جاری کردہ نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنک فریم ورک (این آئی آر ایف) 2023 کی رینکنگ میں یونیورسٹی کے زمرے میں لگاتار دوسرے سال اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے صرف یونیورسٹی زمرے میں اپنا مقام برقرار نہیں رکھا بلکہ مجموعی زمرے میں بھی گذشتہ سال کے تیرہویں مقام سے اس سال بارہویں مقام پر آگئی ہے۔

این آئی آر ایف رینکنگ میں جامعہ کا مختلف شعبوں میں بہتر مظاہرہ

این آئی آر ایف کے اعداد و شمار کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جن شعبوں میں بہترین مظاہرہ کیا ہے ان میں قانون، ڈینٹل، آرکی ٹیکچراینڈ پلاننگ، تحقیق، انجینرئنگ اور مینجمنٹ شامل ہیں۔ یونیورسٹی قانون کے شعبے میں جامعہ پچھلے سال کے ساتویں مقام کے مقابلے میں اس سال پانچویں مقام پر آگئی ہے جب کہ آرکی ٹیکچر اور پلاننگ میں شاندار مظاہر ہ کرتے ہوئے جامعہ نویں مقام سے چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سب سے بہترین کارکردگی ڈینٹل میں رہی جس میں وہ گزشتہ سال کے سولہویں مقام کے مقابلے میں اس سال دسویں مقام پر ہے۔ انجینئرنگ میں جامعہ نے اپنا چھبیسواں مقام برقرار رکھا اور ملک کے بہترین انجینرئنگ کالجوں میں شمار ہوا ہے۔ تحقیق کے میدان میں جامعہ ملک کے تمام اداروں میں بیسویں مقام پر ہے۔

مزید پڑھیں: Unani Medical College in Jamia: جامعہ کو ملنے جارہا ہے یونانی میڈیکل کالج، پروفیسر نجمہ اختر
پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ ’اس خبر سے یونیورسٹی کیمپس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ کامیابی ہمارے منظم طریق کار، دقیقہ رس تحقیق، مجموعی جذبۂ خدمت اور اجتماعی کوششوں کی بدولت ہی مل سکی ہے۔ این آئی آر ایف میں یونیورسٹی کے بہترین مظاہرے کی وجہ سے کیمپس میں خوشی و انبساط کا ماحول ہے جس نے ہمارے اندر مزید بہتر مساعی اور نتائج کے لیے تازہ دم ہو کر جذبہ خدمت کو بھر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.