ETV Bharat / state

دہلی کی جامع مسجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے کھلے - جامع مسجد کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے

گزشتہ 11 جون کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ چار جولائی تک مسجد عوام کے لئے بند کی جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لیا گیا تھا۔

دہلی کی جامع مسجد
دہلی کی جامع مسجد
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 3:34 PM IST

Updated : Jul 4, 2020, 3:39 PM IST

دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے دروازے آج ایک بار پھر عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، حالانکہ حکومت کی جانب سے کوئی پابندی نہیں تھی لیکن حالات کا دیکھتے ہوئے شاہی امام نے 11 جون کو مسجد بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

گزشتہ 11 جون کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا تھا کہ 4 جولائی تک مسجد عوام کے لئے بند کی جا رہی ہے۔

دہلی کی جامع مسجد
دہلی کی جامع مسجد

اسی دوران دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی جانب سے بھی ایک بیان آیا تھا، جس میں 31 جولائی تک 5 لاکھ کورونا مریضوں کی تعداد کا اندازہ بتایا گیا تھا، جس کا ذکر کرتے ہوئے شاہی امام نے یہ فیصلہ کیا تھا۔

جامع مسجد میں نماز
جامع مسجد میں نماز

دارالحکومت دہلی کی شاہ جہانی جامع مسجد کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، لیکن اس کے ساتھ۔ ساتھ ابھی نماز پڑھنے کے لئے کچھ پابندیاں عائد ہیں۔

جیسے جاء نماز اپنے ساتھ لانا، سینیٹائزر کا استعمال کرنا اور چہرے پر ماسک کا خاص خیال رکھنے کی شاہی امام کی جانب سے عوام سے اپیل کی ہے تاکہ مہلک وبا دیگر افراد کو مزید اپنا شکار نہ بنا سکے۔

Last Updated : Jul 4, 2020, 3:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.