ETV Bharat / state

دہلی: مزدوروں کی مدد کرنے سے روکنا افسوسناک - ضرورت مند افراد تازہ کھانا کھاتے ہیں۔

آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرچودھری انیل کمار کو بغیر کسی تحریری حکم کے دہلی پولیس کے ایک افسر نے انہیں گھر میں ہی نظر بند کر دیا -

مزدوروں کی مدد کرنے سے روکنا افسوسناک
مزدوروں کی مدد کرنے سے روکنا افسوسناک
author img

By

Published : May 17, 2020, 7:40 PM IST

چودھری انیل کمار کے مطابق ان پر یہ کارروائی بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ تھا کیونکہ چودھری انیل کمار نے دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران "آؤ ہاتھ بڑھائیں" پروگرام کے تحت "کانگریس کی رسوئی" کی شروعات کی جہاں دہلی میں روزانہ تقریبا 50 ہزار تارکین وطن، مزدور اور ضرورت مند افراد تازہ کھانا کھاتے ہیں۔
انیل نے دہلی پولیس کی کارروائی پر کہا کہ کیا پریشانی کے اس دور میں غریب مزدوروں کی لاک ڈاؤن میں مدد کرنا جرم ہے؟ انہوں نے کہا کہ جو تارکین وطن مزدوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کا کام مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو کرنا تھا وہ کام کانگریس کے کارکنان نے کیا ۔جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں میں غم و غصہ ہے. دونوں پارٹیوں نے مہاجر مزدوروں اور دہلی کے عوام کو اس بحران میں لاچار کردیا ہے۔
چودھری انیل نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی حکومتیں جو چاہے کر لیں مگر کانگریس کے سپاہی اسی طرح غربا اور مساکین کی خدمت کرتے رہیں گے. پھر چاہے اس کے لیے ہمیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑےأ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.