ETV Bharat / state

دہلی: بھارتی کمپنی نے امریکی کمپنی کے خلاف مقدمہ جیت لیا

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 9:15 PM IST

بھارتی کمپنی نے حیدرآباد میں پیپسیکو کے خلاف ٹریڈ مارک کا مقدمہ جیت لیا ہے اس کے ساتھ امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی پیپسی کارپوریشن کو حیدرآباد کی بوتل بند پانی کی کمپنی میگفاسٹ بیوریج سے ٹریڈمارک کا مقدمہ ہار جانے پر زوردار جھٹکا لگا ہے یہ کمپنی حیدرآباد کے غازی الدین کی ملکیت ہے۔

magfast beverages
magfast beverages

سید عازی الدین نے دہلی میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنہ 2000 میں ماؤنٹین ڈیو کے نام سے بوتل بند پینے کے پانی کا بھارت میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا جبکہ پیپسیکو اس نے یہ ٹریڈ مارک ماؤنٹین ڈیو کو سائٹرک سوڈا فروخت کرنے کے لیے رجسٹرڈ کروا کے اپنا کاروبار مارچ 2003 میں شروع کیا تھا۔

سید غازی الدین، مالک، میگفاسٹ بیوریج

شیخ غازی الدین نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مصنوعات نوعیت کے لحاظ سے مختلف ہیں، ایک سائٹرک سوڈا ہے جبکہ دوسرا پینے کا پانی.

سید غازی الدین کے پہلے سے چل رہے کاروبار کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد پیپسیکو نے دہلی میں ہائی کورٹ میں اپنے مبینہ ٹریڈمارک ماؤنٹین ڈیو کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کرکے رعب ڈالنے کی کوشش کی کہ میگفاسٹ بیوریج اس نام سے دہلی میں بوتل بند پانی فروخت کر رہی ہے۔

تاہم جب عدالت کو یہ پتہ چلا کہ دہلی میں میگفاسٹ بیوریج کے ذریعے ایسا کوئی کاروبار نہیں کیا جا رہا ہے تو مذکورہ مقدمہ حیدرآباد کی عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا۔

پیپسیکو نے بنیادی طور پر اپنے مبینہ ٹریڈ مارک ماؤنٹین ڈیو کی خلاف ورزی کے لیے یہ مقدمہ دائر کیا تھا اور اس نے مبینہ ٹریڈ مارک لیبل ماؤنٹین ڈیو کے استعمال پر میگفاسٹ بیوریج کے خلاف حکم امتناعی طلب کیا تھا اور کمپنی سے نقصانات کی وصولی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

پندرہ سال کی طویل جدوجہد اور پیپسیکو کارپوریشن کے شدید دباؤ حملے اور طاقت کو جھیلتے ہوئے اپنے حوصلے اور عزم کے ساتھ اس کا مقابلہ کرتے ہوئے سید غازی الدین نے اپنی لڑائی میں کامیابی حاصل کی، حیدرآباد کی عدالتوں نے امریکہ کی پیپسیکو کے ذریعے دائر مقدمے کو خارج کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.