ETV Bharat / state

وہاٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف درخواست پر سماعت آج

دہلی ہائی کورٹ آج وہاٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرے گا۔

delhi-high-court-to-hear-petition-against-whatsapps-new-privacy-policy
وہاٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف درخواست پر سماعت آج
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 12:32 PM IST

دہلی ہائی کورٹ آج وہاٹس ایپ کی نئی رازداری کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مرکزی حکومت کے سوالات کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

delhi-high-court-to-hear-petition-against-whatsapps-new-privacy-policy
وہاٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف درخواست پر سماعت آج

گزشتہ سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ وہاٹس ایپ کی نئی رازداری کی پالیسی زیر غور ہے اور اس (حکومت) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف مناسب سوال اٹھایا ہے۔

ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل چیتن شرما نے کہا تھا کہ بھارتی اور یورپی صارفین میں وہاٹس ایپ کی رازداری کی پالیسی مختلف ہوتی ہے۔ اے ایس جی نے یورپی صارفین کو آپٹ آؤٹ کرنے کے لئے دستیاب آپشن پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ ہندوستانی صارفین اس سے محروم ہیں۔

جب درخواست گزار نے ڈیٹا پروٹیکشن بل کی قانون سازی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تو اے ایس جی نے کہا کہ یہ بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے زیر غور ہے۔

سماعت کے دوران وکیل منوہر لال نے درخواست گزار کی جانب سے کہا تھا کہ وہاٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی ملک کی سلامتی اور جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ عدالت نے یہ تبصرہ کیا تھا کہ وہاٹس ایپ لازمی ایپ نہیں ہے اور جو لوگ نہیں چاہتے ہیں وہ اسے استعمال نہ کریں یہ صارف کی صوابدید پر ہے۔ یہاں دیگر متبادل ایپس دستیاب ہیں اور لوگ انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔ عدالت نے مزید پوچھا کہ اگر پارلیمنٹ اس معاملے پر غور کررہی ہے تو پھر عدالت کیسے حکم جاری کرسکتی ہے۔

درخواست میں بنیادی حقوق کی پاسداری کے لئے وہاٹس ایپ کی رازداری کی پالیسی کے لئے رہنما اصول جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ وہاٹس ایپ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 79 (2) (سی) اور سیکشن 87 (2) کے تحت حقوق کی ضمانت دیتے ہوئے کسی تیسری پارٹی یا فیس بک کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر نہیں کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.