ETV Bharat / state

دہلی ہائی کورٹ نے سدرشن چینل کے شو پر روک لگا دی

دہلی ہائی کورٹ نے سرکاری خدمات میں مسلم "دراندازی" سے متعلق سدرشن ٹی وی چینل کے شو کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد آج ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

DELHI HIGH COURT
DELHI HIGH COURT
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 6:57 PM IST

دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے فوری طور پر سدرشن ٹی وی چینل کے ایک شو کی نشریات پر روک لگا دی گئی ہے۔ جسٹس نوین چاولہ کی سنگل بنچ نے مرکزی حکومت، یونین پبلک سروس کمیشن، سدرشن ٹی وی اور اس کے چیف ایڈیٹر سریش چوہان کو نوٹس جاری کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق ​​طلبا نے اس شو کے خلاف کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

سدرشن ٹی وی پر نشر ہونے والے شو کے پرومو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل کیا گیا تھا، پرومو میں یہ دعوی کیا گیا تھا 'یو پی ایس سی میں مسلمانوں کی جانب سے دراندازی کرنے کی سازش پر ایک بڑی نمائش'۔

یہ شو آج رات 8 بجے نشر ہونا تھا۔ درخواست گزاروں نے ایڈوکیٹ شادن فراست کے ذریعہ دائر درخواست میں کہا ہے کہ مجوزہ نشریات میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طلبا اور بڑی تعداد میں مسلم برادری کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سدرشن چینل کے شو پر روک
سدرشن چینل کے شو پر روک

درخواست میں کہا گیا ہے 'غیر مسلم ناظرین کو کھلے عام اکسایا جا رہا ہے'۔

شو کے پرومو میں کہا گیا تھا 'جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 'جہادی یا 'دہشت گرد' طلبا جلد ہی کلیکٹر اور سکریٹری کی طرح اختیارات حاصل کر لیں گے اور اقتدار کے منصب پر فائز ہوں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ: بہار اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل خارج

مجوزہ نشریات کی ممانعت کے لیے ہدایت جاری کرنے کے لیے درخواست گزاروں نے یہ دعوی کیا ہے کہ نشریات کے ساتھ ساتھ اس کے پرومو میں بھی تعزیرات اور بھارتی تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے (1) ، 153 بی (1) ، 295 اے اور 499 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس سے کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ریگولیشن) ایکٹ اور اس کے قواعد کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اس معاملے پر اب آئندہ 7 ستمبر کو سماعت ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.