ETV Bharat / state

دہلی میں محض 10 سے 12 گھنٹے کے لیے ہی آکسیجن بچی: ستیندر جین - delhi hospital oxygen crisis

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ٹویٹ کر کہا کہ بیشتر اسپتالوں میں صرف 10 سے 12 گھنٹے کی ہی آکسیجن باقی ہے اور ہر روز ہمیں 700 ایم ٹی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

delhi health minister said oxygen Stock position in most of the hospital is not more than 10 to 12 hours
دہلی میں محض 10 سے 12 گھنٹے کے لیے ہی آکسیجن بچی: ستیندر جین
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 11:07 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا کی حالت اور سنگین ہوتی جارہی ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے کورونا مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ آرہی ہے۔ اسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے ہیں۔ ساتھ ہی آکسیجن کی کمی بھی واضح طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ اس پر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ٹویٹ کیا کہ بیشتر اسپتالوں میں صرف 10 سے 12 گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ ہے۔

tweet
ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر روز 700 ایم ٹی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی کے اسپتالوں میں صرف کچھ گھنٹوں کے ہی آکسیجن باقی ہیں۔ مرکز جلد از جلد آکسیجن مہیا کرائے۔ اس ٹویٹ کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔

tweet
ٹویٹ

وہیں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے بیشتر اسپتالوں میں آکسیجن صرف اگلے 8 سے 12 گھنٹے تک کے لیے دستیاب ہے۔ ہم ایک ہفتے سے دہلی میں آکسیجن سپلائی کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو مرکزی حکومت کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر آج صبح تک آکسیجن کافی مقدار میں اسپتالوں میں نہیں پہنچی تو خوف و ہراس پھیل جائے گا۔

دیکھیں ویڈیو

مزید پڑھیں:

رمضان المبارک کی رونقیں کورونا وائرس سے ماند پڑگئیں

دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، جس سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اس خوف کے درمیان دہلی میں اب آکسیجن کے لیے ہنگامہ مچتا دکھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.