ایک طرف جہاں دہلی میں کورونا کے انفیکشن بڑھ رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف اس سے متعلق دیگر معاملے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مسلسل بد سلوکی کا شکار ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ دہلی کے ایل این جے پی اسپتال میں پیش آیا ہے۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اس پورے معاملے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جے پی اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی معاملے میں پولیس کارروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدسلوکی کرنے والا مریض کورونا مثبت ہے اور اس کی عمر 25 سال ہے۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہم ایسے لوگوں کا علاج بھی کریں گے اور پولیس کارروائی بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی کیجریوال نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دہلی حکومت ریپڈ ٹیسٹ کٹ مانگ رہی ہے، جس سے خاص کر ریڈ زون والے علاقوں میں رنڈم ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
یہ کٹ گزشتہ جمعہ کو آنے والی تھیں، لیکن وزیر صحت نے اگلے ایک دو دن میں ان کے آنے کا امکان ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس دن کٹس آئیں گی اسی دن سے وہ ٹیسٹ شروع کردیں گے۔