ETV Bharat / state

دہلی: محکمہ صحت کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ - اپنے دفتر میں فوری اطلاع دیں

دہلی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اب دہلی کے محکمہ صحت نے اپنے تمام طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ نے ایسے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے جو فی الحال چھٹی پر ہیں کہ وہ اپنے دفتر میں فوری اطلاع دیں۔

delhi health department cancelled the leave of all its employees-officers
محکمہ صحت کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 9:37 AM IST

Updated : Jun 20, 2020, 9:55 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اس کے پیش نظر دہلی محکمہ صحت نے اپنے تمام کارکنان کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

delhi health department cancelled the leave of all its employees-officers
محکمہ صحت کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

دہلی میں کورونا مریضوں کے بڑھتے ہوئے گراف کے پیش نظر دہلی حکومت کے محکمہ صحت نے ایک حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم میں محکمہ نے اپنے تمام ملازمین اور افسران کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فی الحال کوئی بھی ملازم یا افسر جو کسی بھی طرح کی چھٹی پر ہیں فوری طور پر اپنے دفتر میں اطلاع دیں۔ محکمہ نے اپنے آرڈر میں ذکر کیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں کسی کو صرف اسی صورت میں چھٹی ملے گی جب بہت ہی زیادہ ضروری ہوں گے۔

بتا دیں کہ حکومت نے جو اندازہ لگایا ہے اس کے مطابق جولائی تک دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچنے کی توقع ہے۔ اتنے سارے مریضوں کو بیڈ فراہم کرنے کے لیے حکومت ہوٹلوں اور ہالوں کے ساتھ ساتھ مذہبی اور روحانی مقامات پر ایک عارضی ہسپتال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ان جگہوں پر صرف بیڈ دستیاب ہو پائیں گے، محکمہ کو انسانی وسائل کے لیے اپنے ملازمین پر انحصار کرنا ہوگا۔

Last Updated : Jun 20, 2020, 9:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.