واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شاہ فیصل نے عدالت میں عرضی داخل کر کے اپنے خلاف جاری لک آؤٹ نوٹس کی نقل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
شاہ فیصل نے دہلی ایئرپورٹ پر روکے جانے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو شاہ فیصل کو دہلی ایئرپورٹ سے واپس سرینگر بھیج دیا گیا تھا جہاں ان کو جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بند رکھا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وادی میں سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت 400 رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جموں سے کرفیو پوری طرح سے ہٹا دیا گیا لیکن کشمیر میں بندشیں بدستور جاری ہیں.