ETV Bharat / state

جامعہ تشدد پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس

جامعہ تشدد کے واقعات پر دہلی ہائیکورٹ نے مرکزی حکومت، دہلی پولیس اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Delhi HC notice to Centre on plea in Jamia violence
شایان مجیب کی درخواست پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کو دہلی عدالت کا نوٹس
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 12:36 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:44 PM IST

دہلی ہائیکورٹ نے جامعہ کے طالب علم شایان مجیب کی جانب سے 2 کروڑ روپئے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے داخل کی گئی درخوات کی سماعت کے بعد مرکزی حکومت، دہلی پولیس اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

قبل ازیں شایان نے عدالت میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے 2 کروڑ روپئے معاوضہ کا مطالبہ کیا تھا جبکہ شایان کے مطابق پولیس کاروائی میں اس کے دونوں پیروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور اس نے اپنے علاج پر تقریباً ڈھائی لاکھ روپئے خرچ کئے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں گذشتہ سال 15 دسمبر کو پولیس کاروائی میں زخمی مجیب کا کہنا ہے کہ وہ لائبریری میں مطالعہ کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا جبکہ ان کے دونوں پیروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:44 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.