ETV Bharat / state

دسویں اور بارہویں امتحانات کی فیس معافی کی درخواست پر سماعت آج - درخواست پر سماعت

ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر والدین اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، یا دوبارہ نئی ملازمت حاصل کررہے ہیں۔ان والدین کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کی دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی فیس سی بی ایس ای کو دے سکیں

دسویں اور بارہویں امتحانات کی فیس معافی کی درخواست پر سماعت آج
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 12:15 PM IST

دسویں اور بارہویں کے طلبا کے اس سیشن کے امتحانات کی فیس معافی کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر آج دہلی ہائی کورٹ شنوائی کرے گا۔

درخواست این جی او سوشل جیورسٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ اشوک اگروال نے دائر کی ہے، چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی والی بینچ اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے والدین کی آمدنی ختم ہوگئی ہے یا اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔والدین کو دو وقت کی روٹی کے لیے بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سرکاری اور نجی اسکولوں میں بچوں کو پڑھائی کے لیے بھیجنے والے والدین پر کورونا کا زبردست اثر پڑرہا ہے، نجی اسکول کی فیس بھی جمع نہیں ہوپا رہی ہے۔

دسویں اور بارہویں امتحانات کی فیس معافی کی درخواست پر سماعت آج

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر والدین اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، یا دوبارہ نئی ملازمت حاصل کررہے ہیں۔ان والدین کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کی دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی فیس سی بی ایس ای کو دے سکیں۔کورٹ سرکار کو یہ حکم جاری کرے کہ وہ دسویں اور بارہویں میں زیر تعلیم طلبا کی فیس ادا کریں۔تعلیمی سیشن 2018-19 تک سی بی ایس ای امتحانات کی فیس کم ہوتی تھی لیکن 2019-20 سے فیس بڑھا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.