انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2011 میں 263 چینی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق ایک مبینہ بدعنوانی میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ٹرائل کورٹ کی جانب سے پیشگی ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد کارتی چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی۔ ای ڈی کے وکیل نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گرفتاری کے حقیقی خدشے کے بغیر درخواست داخل نہیں کر سکتے۔ ای ڈی کے وکیل نے یقین دلایا کہ اگلی سماعت تک کارتی چدمبرم کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس پونم اے بامبا نے معاملے کی مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: CBI Raids C Chidambaram's Properties: سی بی آئی نے کارتی چدمبرم کے نو مقامات پر چھاپے مارے