دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کو دی جانے والی سہولیات اور کمیٹی کی جانب سے ٹرانزٹ کیمپ میں کیے گئے انتظامات کی تفصیلات فراہم کی۔ کوثر جہاں نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال عازمین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رام لیلا میدان میں قائم حج کیمپ کو مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ بنایا گیا ہے۔ عازمین کو ایک روز قبل ہی ان کی ریاستوں سے دہلی میں بلایا جائے گا جس کے بعد عازمین کیمپ سے ہی ایئر پورٹ کے لیے ایئر کنڈیشنڈ بسز کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ وہیں رام لیلا میدان میں لگنے والے اس ٹرانزٹ کیمپ میں طبی عملہ بھی موجود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: SC on Umar Khalid Bail عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے 6 ہفتے میں جواب مانگا
رواں برس دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے ملک کی 8 مختلف ریاستوں سے تقریبا 22 ہزار عازمین حج پر روانہ ہوں گے جو گذشتہ برس کی تعداد سے تین گناہ زیادہ ہے۔ دہلی سے پہلی پرواز 22 مئی کی صبح 1 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی جس میں تقریباً 381 عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے۔ دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے رواں برس تقریبا 22 ہزار عازمین اپنے سفر حج کا آغاز کریں گے جس میں بہار سے 226 عازمین، دہلی سے تقریبا 2700، ہریانہ سے 1726، ہماچل پردیش سے 72، جموں و کشمیر سے 675، پنجاب سے 308، راجستھان سے 258، اتر پردیش سے سب سے زیادہ 12774 عازمین دہلی کے امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے جب کہ اتراکھنڈ سے 1468 عازمین حج بیت اللہ کیے لیے روانہ ہوں گے۔ دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے تمام عازمین پہلے مرحلے میں ہی روانہ ہوں گے پہلا مرحلہ 21 مئی سے 5 جون تک رہے گا۔