ETV Bharat / state

Haj 2023 سول ایوی ایشن منسٹری کے افسران کے ساتھ دہلی حج کمیٹی کی میٹنگ

author img

By

Published : May 4, 2023, 7:28 PM IST

حج بیت اللہ 2023 کی تیاریوں کے سلسلے میں آج وزارتِ شہری ہوا بازی، حکومت ہند کے سکریٹری راجیو بنسل اور وزارت اقلیتی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ وزارتِ شہری ہوا بازی کے دفتر میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

سول ایوی ایشن منسٹری کے افسران کے ساتھ دہلی حج کمیٹی کی میٹنگ

دہلی: حج بیت اللہ 2023 کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے میں اب صرف 16 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں بھارت کے سب سے بڑے ایمبارکیشن پوائنٹ دہلی سے آئندہ 21 مئی 2023 سے عازمین حج کی روانگی کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے مختلف سطحوں پر تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے چل رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج وزارتِ شہری ہوا بازی، حکومت ہند کے سکریٹری راجیو بنسل اور وزارت اقلیتی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ وزارتِ شہری ہوا بازی کے دفتر میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے دہلی اور اس کے علاوہ دیگر چھ ریاستوں کے عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی کو بنانے کے لیے متعلقہ افسران سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب شیخا، اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ کی مختلف اٹھارتی کے افسران کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے بھی مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 گیا ایئرپورٹ سے بہار کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سفر مقدس کےلئے 21 مئی کو روانہ ہوگا

واضح رہے کہ ابھی تک عازمین حج کے لیے پروازوں کا شیڈول طے نہیں ہو پایا ہے جبکہ حج 2023 کے لیے پہلی پرواز 21 مئی سے جانی ہیں۔ جس میں 17 دن ہی باقی ہے۔ ایسے میں اگر حج کمیٹی آف انڈیا نے اور وزارت اقلیتی امور نے مستعدی نہیں دکھائی تو عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.