دہلی کے اناج منڈی علاقے میں بھیانک آتشزدگی میں 43 لوگوں کی موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ واردات کی جانچ کے حکم دے دیئے گئے ہیں۔ اور قصوروروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نہ ہلاک شدگان کے اہل خان کے لیے 10-10 لاھ اور زخمیوں کے لیے 1-1 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے بھی وزیر اعظم راحت فنڈ سے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے اور سنگین طور سے زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وہیں بی جے بھی 5-5 لاکھ روپے کی امداد دے گی۔
جائے حادثہ پر کیجریوال سمیت عام آدمی پارٹی کے متعدد رہنما جائزہ لینے کے لیے پہنچے اس کے علاوہ دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے بھی جائے حادثہ کا جائزہ لیا۔
اپہار سنیما سانحہ کے بعد اناج منڈی آتشزدگی کو بڑا حادثہ مانا جارہا ہے۔جس کی وجہ سے پوری دہلی صدمے میں ہیں۔
اس حادثہ پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخل امت شاہ، کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی سمیت متعدد قومی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کی ہے۔