قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے مدنظر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے پیر کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی DDMA کی ایک اہم میٹنگ ddma to hold review meet over rising of omicron cases بلائی ہے تاکہ اس بات پر غور کیا جا سکے کہ احتیاطی تدابیر کیا ہو سکتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر اس اتھارٹی کے سربراہ ہیں۔
پیر کو لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال، وزیر صحت ستیندر جین کے علاوہ کورونا کی روک تھام کے لیے تمام نوڈل افسران موجود رہیں گے۔ یہ میٹنگ پیر کی صبح 11:30 بجے لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ میں شروع ہوگی۔
میٹنگ میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے بات چیت ہوگی اور کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے لیے دہلی حکومت نے سر گنگا رام اسپتال کو اومیکرون کے مریضوں کے لیے تبدیل کر دیا ہے۔ میکس (ساکیت)، فورٹس (وسنت کنج) اور بترا ہسپتال (تغلق آباد) میں بھی اومیکرون کےمریضوں کا علاج ہوگا۔
اس طرح اب اومیکرون کا علاج دہلی کے کل پانچ اسپتالوں بشمول ایل این جے پی اسپتال میں ہوگا۔
واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔Corona Cases In Delhi، وہیں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بھی 22 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں اومیکرون کے 12 معاملے سامنے آئے تھے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ دہلی میں اومیکرون کے 22 مریضوں میں سے 10 صحت یاب ہو چکے ہیں۔